ماضی کے مقبول اداکار درپن کی 34ویں برسی آج منائی جائےگی
لاہور ( این این آئی) ماضی کے مقبول اداکار درپن کی 34ویں برسی آج( ہفتہ ) منائی جائے گی ۔ درپن 1929ءمیں بھارت میں پیداہوئے اور بعد ازاں ہجرت کر کے پاکستان منتقل ہو گئے ۔1950 ءمیں بننے والی ہدایتکار حیدر شاہ کی اردو فلم ”امانت “سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے درپن کا اصل نام سید عشرت عباس تھا ۔ اپنی پہلی دونوں فلموں میں درپن نے اپنے اصل نام عشرت کے ساتھ کام کیا تھا۔ درپن کی دوسری فلم ”بلو “1951 ءتھی۔