بھارتی اداکار رنبیر کپور سنجے دت کے کردار میں نظر آئیں گے

بھارتی اداکار رنبیر کپور سنجے دت کے کردار میں نظر آئیں گے
 بھارتی اداکار رنبیر کپور سنجے دت کے کردار میں نظر آئیں گے

  


 ممبئی ( نیٹ نیوز)حالیہ برسوں میں بولی وڈ میں کئی شخصیات کی زندگیوں پر فلمیں نظر آئیں جیسے میری کوم، بھاگ ملکھا بھاگ، پان سنگھ تومار، شاہد، دی ڈرٹی پکچر وغیرہ اس کی چند مثالیں ہیں۔تاہم ایک ایسا فرد جس کی زندگی کو پردہ اسکرین پر دیکھنا ہر ایک کی خواہش ہے وہ کوئی اور نہیں بولی وڈ کے فیورٹ بابا سنجے دت ہیں۔اور لگتا ہے کہ اسی خواہش کو بھانپتے ہوئے راجکمار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مرکزی کردار رنبیر کپور نبھائیں گے جبکہ فلم کو ابھیجیت جوشی تحریر کریں گے۔کئی ماہ تک زیرگردش رہنے والی خبروں کے بعد راجکمار ہیرانی نے آخرکار کھل کر اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ وہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں اور وہ سنجو بابا کی رہائی سے قبل فلور پر چلی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...