بینکنگ کورٹ کی جانب سے 5نادہندگان کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری

بینکنگ کورٹ کی جانب سے 5نادہندگان کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نے 5نادہندگان کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیاہے ۔عدالت میں الائیڈ بینک ماڈل ٹاؤن برانچ نے بینکنگ کورٹ میں میسرز عابد انٹرپرائز کے مالکان زاہد حنیف اور یاسمین کو فریق بنا کر دعو ی ٰدائر کیا۔ عدالت نے نادہندگان کے خلاف 89 لاکھ 59ہزار روپے قرض کی ڈگری جاری کی مگر انہوں نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کر دیا جس پر عدالت نے نو دسمبر کو ان کے اثاثے نیلام کرکے بینک کا قرض وصول کرنے کا شیڈول جار ی کر دیا ہے۔حبیب بینک کے دعویٰ پر باغبانپورہ میں واقع ڈیپ ویژن کمپیوٹرز فرم کے مالک مرزا طاہر بیگ اور ایم طارق بیگ کے اثاثوں کی نیلامی 26نومبر کوکرکے بینک کا2 لاکھ 19ہزار قرض وصول کیا جائے گا۔مسلم کمرشل بینک کا 56لاکھ 64ہزار قرض وصول کرنے کیلئے بادامی باغ کے رہائشی شوکت علی اور انوربی بی کی جائیداد نیلام کی جائے گی؂۔

جبکہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا 40لاکھ 97ہزار قرض وصول کرنے کیلئے اچھرہ کے رہائشی خاور محمود کے اثاثوں کی نیلامی 5دسمبر اور زرعی ترقیاتی بینک کا2 لاکھ 93ہزار قرض وصول کرنے کیلئے فیض محمد کے اثاثوں کی نیلامی 13دسمبر کو ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4