پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں،افنان صادق بٹ
لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں بلدیاتی انتخابات کے التواء کیلئے گزشتہ 5سالوں سے عدالتوں میں غلط بیانی کی جا رہی ہے ۔ ایک فرد واحد کی ہوس سے اقتدار کے سبب پنجاب میں ہیجان اور شدید بحران کی کیفیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں اور مردم شماری کو جواز بناکر عوام کو ان کے ووٹ کے آئینی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر ملک میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے۔ پاکستان کی حقیقی آزادی اور دیرپاء ترقی کیلئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سمیت تمام تر عالمی مالیاتی اداروں کے چنگل سے نکل کر ملک کے قدرتی اور انسانی وسائل پر انحصارکرنا وقت کا تقاضاََ اور انتہائی ضروری ہے کیونکہ عالمی اداروں کے زیر اثر قر ض زدہ معاشی پالیسیاں پاکستان کو مزید بدحالی کی طرف لے جارہی ہیں ۔ جبکہ حکمران ٹولہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک ڈکٹیشن پر کاربند ہوتے ہوئے ملک کے زربردست منافع کمانے والے اداروں اور احساس نوعیت کی صنعتوں کو اپنے من پسند سرمایہ داروں کے گروپس کو فروخت کرنے پر تلے وہئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی محنت کشوں کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم مزدوروں کی خواہشات کے عین مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری کی پالیسی پر ڈٹ کر مخالفت کر رہے ہیں ۔
کیونکہ پرائیوٹائزیشن کا عمل پاکستان کے قومی اور عوامی مفادات کے خلاف ہے اور کسی ایک پارٹی یا حکومت کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ ان اہم قومی امور پر یکطرفہ فیصلے کرئے۔