9رجسٹری محرروں کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے محکمہ انٹی کرپشن پنجاب کو مراسلہ جاری

9رجسٹری محرروں کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے محکمہ انٹی کرپشن پنجاب کو ...

لاہور(عامر بٹ سے)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کروڑوں روپے کی کی \"کمی فیس\'وصولی میں ملوث پائے جانے والے 9رجسٹری محرروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے محکمہ انٹی کرپشن پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا ،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات اور ریونیو ذرائع کے مطا بق بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی رجسٹری یشن برانچوں میں تعینات رہنے والے 9کے قریب ایسے رجسٹری محرروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جن پر کروڑوں روپے کی کمی فیس وصولی کا الزام ہے اور بورڈ آف ریونیو کے شعبہ سٹیمپ برانچ کی جانب سے کئے جانے والے آڈٹ پیروں میں ان رجسٹری محروں کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور کو تحریری رپورٹ دے رکھی ہے اور ان سے جلد از جلد ریکوری کئے جانے کے حوالے سے بھی متعدد چٹھیا ں لکھی جاچکی ہیں گزشتہ دنوں ہونے والی ایک خفیہ میٹنگ میں ضلع لاہور کے 9رجسٹری محرروں کے خلاف کروڑوں ،لاکھوں روپے کے واجبات کلیئر کروانے اور تاخیر ی حربوں سے زیر التواء ریکوری کو قومی خزانے میں جمع نہ کروانے کی بنیاد پر محکمہ انٹی کرپشن میں مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسی ضمن میں مراسلہ بھی انٹی کرپشن میں بھیج دیا گیا ہے ریونیوذرائع کے مطابق اس مراسلہ میں ایسے رجسٹری محروں کے خلاف فوری مقدمات کے اندراج کی ہدائت کی گئی ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے حکومتی خزانے میں ریونیو جمع نہیں کروا رہے ہیں اس تما م کاروائی کو انتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے دوسری جانب رجسٹری محروں کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر زیر التواء ریکوری سب رجسٹرار صاحبان کی ذمہ داری ہے بورڈ آف ریونیو کا کوئی بھی آفیسر اس ضمن میں ہم پر مقدمات کا اندراج کروانے کا اختیار نہ رکھتا ہے جوآڈٹ بورڈ آف ریونیو کی ٹیموں نے کئے ہیں وہ کوئی فرشتے نہیں ہیں اس حوالے سے ہم نے اپنے آفیسران کو تحریری جوابات بھی بھجوا دیئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...