حکومت دھرنوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا ازالہ چاہتی ہے، پرویز رشید

حکومت دھرنوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا ازالہ چاہتی ہے، پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت دھرنوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا چاہتی ہے،حکومت کا ہدف پاکستان کو خوشحال بنانا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے، پاکستان کو ایسے دوستوں کی ضرورت ہے جو سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہوں،دہشت گردی پاکستان کاہی نہیں عالمی مسئلہ ہے ،سیکورٹی فورسزکے جوان ہمارے کل کومحفوظ بنانے کےلئے اپناآج قربان کررہے ہیں۔ریڈیوپاکستان کودیئے گئے انٹرویومیں پرویزرشیدنے کہاکہ  پاکستان کی ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پہلی بار بطور مبصر شرکت سفارتی سطح پر ایک مثبت پیش رفت ہے اس بات کا بھی امکان ہے کہ پاکستان کو مستقل رکنیت مل جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم کے ذریعے آنے والی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔پرویز رشید نے کہا کہ چین کے صدر نے اگست میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن دھرنوں کی سیاست کے باعث اسے عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے پاکستان کو ایسے دوستوں کی ضرورت ہے جو سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہوں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور پاکستان اس ناسور سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ، سیکورٹی اداروں اور عام شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جوان ہمارے کل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا آج قربان کر رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -