پارلیمانی پارٹی اور نظریاتی کارکنوں کو پالیسی سازی میں اہمیت دی جائے ،مسلم لیگ (ن) پنجاب

پارلیمانی پارٹی اور نظریاتی کارکنوں کو پالیسی سازی میں اہمیت دی جائے ،مسلم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                            لاہور(کامر س رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کے عہدیداران اور تمام ونگزکے صدورنے مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر پنجاب محمد شہباز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تجاویز پیش کی ہیں کہ پارلیمانی پارٹی اور نظریاتی کارکنوں کوپالیسی سازی میں اہمیت دی جائے جبکہ نوجوانوں کو سیاسی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے علاوہ دیرینہ کارکنوں کو بیت المال، زکوٰة و دیگر کمیٹیوںمیں نمائندگی دے کر ان کی عزت ووقار میںاضافہ کیا جائے نیز مقامی سطح پر ورکرز کے ساتھ رابطے بہتر بنائے جائیں۔یہ تجاویز صوبائی وزیر محنت و جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب راجہ اشفاق سرور کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں پیش کی گئیں۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) ساہیوال کے صدر و صوبائی وزیرزکوٰة و عشر ملک ندیم کامران، صوبائی وزیر کوآپریٹو اقبال چنڑ، مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک، جنرل سیکرٹری عمران نذیر، ایم این اے شائستہ پرویز ملک، صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ امجد جاوید، صدر ننکانہ و مرکزی صدر ایم ایس ایف رانامحمد ارشد،مرکزی صدر مسلم لیگ(ن) لائرز فورم نصیر بھٹہ، علماءمشائخ ونگ کے مرکزی صدر عمران احمد شاہ، جنرل سیکرٹری مفتی انتخاب ، مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدرمیاں غلام حسین شاہد، لیبر ونگ پنجاب کے صدر مشتاق شاہ ، صدر لاہور انور شہزاد و دیگر نے شرکت کی۔راجہ اشفاق سرور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن ، ضلع و تحصیل کی سطح پر مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ اور متحرک کارکنوں و عہدیداران کی پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات ہیں ،مسلم لیگ (ن) کو مقامی سطح پر فعال ، منظم اور مضبوط بنانے کے لئے ضلعی کمیٹیوں میں کارکنوں کو شمولیت دی جائے گی ، پارٹی ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ، ان کی خدمات کے پیش نظران کے مسائل کے خاتمے کیلئے تمام سطح پر رابطوں کو مزید مو¿ثر بنایا جائے گا اور کارکنوں کی عزت نفس کو بحال کیا جائے گا -صوبائی وزیر کواپریٹو اقبال چنڑ اور صوبائی وزیر زکواة و عشر ملک ندیم کامران کے علاوہ تمام ونگز کے صدورنے تجویز پیش کی کہ موجودہ نا مساعد حالات میں پارٹی کی بہتری اور تنظیم سازی کے لئے فوری فیصلے کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

مزید :

علاقائی -