سوئی ناردرن گیس میں 25 افسروں کی محکمانہ ترقی کی منظوری دیدی گئی

سوئی ناردرن گیس میں 25 افسروں کی محکمانہ ترقی کی منظوری دیدی گئی

لاہور(کامرس رپورٹر)سوئی ناردرن کے مینجنگ ڈائریکٹر عارف حمید کی منظوری کے بعد 25 افسروں کی محکمانہ ترقی کی منظوری دیدی گئی۔ جس میں 16ڈپٹی چیف انجینئر ز کو چیف انجینئر ز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی اور دیگر 9انجینئر ز کو ڈپٹی چیف انجینئر زکے عہدوں پر ترقی مل گئی ۔ اس سلسلے میں سینئر جنرل منیجر لیاقت رضا کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ ترقی پانے والے افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، ترقی پانے والے افسران نے ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید سمیت مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی میں کافی عرصہ سے افسران کی اگلے عہدوں پر ترقی دینے کا سلسلہ رکا ہوا تھا اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عارف حمید نے 20چیف انجینئر ز کو جنرل مینجر ز کے عہدوں پر ترقی دیتے ہوئے انہیں خالی سیٹوں پر تعینات کیا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی 16سے زائد ڈپٹی چیف کو چیف انجینئر ز کے عہدوں پر ترقیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اعجاز احمد، محمد اخلاق شیخ، سید ممتاز حسین، اظہر حسین کھو کھر، فضل میراں بھنڈر ، مفرور احمد، احسان اللہ بھٹی، فرخ حبیب ، شہزاد نذیر قریشی، ریاست علی، قدیر احمد طاہر، اظہر رشید، خرم نذیر خاں، شعیب الرحمان ، عمران الطاف اور تاج علی کو اگلے عہدوں پر ترقیاں دی گئی ہیں جبکہ اسی طرح احمد آفتاب اشرف ، ماجد حسین، تسلیم ریاض نقوی، لیاقت علی، کنول وزیر، محمد راحیل فاروق، مرزا یاسر محبوب ، امتیاز محمود اور زیب النساء کو ڈپٹی چیف انجینئر ز کے عہدوں پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ اگلے عہدوں پر ترقی پانے والوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوئی گیس حکام اور ایم ڈی عارف حمید کا شکریہ ادا کیا کہ عرصہ دراز سے ان کی ترقیوں کے زیر التواء کیسوں کو فوری حل کیا گیا

مزید : علاقائی