حکومت نے متاثرین سیلاب اور بے گھر افراد کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس 10نومبرکو طلب کرلی
اسلام آباد(اے این این)وفاقی حکومت نے متاثرین سیلاب اور بے گھر افراد کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس طلب کرلی،10 نومبر کو ہونے والی اس کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کرینگے۔ کانفرنس میں عالمی مالیاتی ادارے ،سفارتکار، ڈونرز اور پاکستان کے مخیر حضرات شرکت کرینگے۔