شہباز شریف کا رحیم یار خان میں بیوہ خاتون پر تشدد اور بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

شہباز شریف کا رحیم یار خان میں بیوہ خاتون پر تشدد اور بداخلاقی کے واقعہ کا ...

لاہو(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان میں بیوہ خاتون پر تشدد اور زیادتی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بیوہ خاتون سے زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاتون کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید : علاقائی