معمولاتِ زندگی میں احتیاطی تدابیر اپنا کر 80 فیصد حادثات سے بچا جا سکتا ہے،گورنر پنجاب
لاہور( نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چودھر ی محمد سرور نے کہا ہے کہ اپنے معمولاتِ زندگی میں احتیاطی تدابیر اپنا کر 80 فیصد سے زائد حادثات سے بچا جا سکتا ہے ، ہماری نوجوان نسل کو تعلیمی اداروں میں تعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ ممکنہ ہنگامی صورت ِ حال سے نمٹنے کی بھی تربیت دینا ہو گی- انہو ںنے کہا کہ اپنی جانوں کوخطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان ومال کی حفاظت کرنے والے افراد معاشرے کا جھومر ہیں اور پوری قوم کا فخر ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہو ںنے ریسکیو 1122کی پاسنگ آ¶ٹ پریڈ کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا -گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ کی اعلی خدمت ، پیشہ وارانہ مہارت اور مثالی جذبے کا میں خود گواہ ہوں کیونکہ میں نے خود آپ لوگوں کو پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلابوں ، زلزلوں اور دیگر سانحات میں اپنے ہموطنوں کو فوری مدد کرتے ہوئے دیکھا ہے - انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 نے خدمات کے جو اعلی معیار قائم متعارف کرائے ہیں وہ کسی بھی یورپی ممالک کے ریسکیو ادارے سے کم نہیں ہیں‘ دوسرے اداروں کو بھی معیار اور میرٹ کے حوالے سے ریسکیو1122 کی تقلیدکرنا چاہےے- گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے وطن عزیز میں ایسے مثالی ادارے موجود ہیں جو امیر غریب ، رنگ و نسل اور مذہب و برادری کے فرق سے بالا تر ہو کر خدمات فراہم کر رہے ہیں اور ریسکیو1122 کا ادارہ اس کی زندہ مثال ہے-گورنر پنجاب نے کہا کہ عوامی خدمات کو سیاسی وابستگیوں سے بالا ترہونا چاہےے -بعد ازاں،ءگورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں آل پاکستان کسان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین محمود الحق بخاری کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں مظہر الحق، تیمور بھٹی اور تصدق حسین شامل تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہمارے ملک میں زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیکسٹائل کی صنعت کے بعد زراعت ایک بہت بڑی انڈسٹری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کسان بہت محنتی ہیں۔ گورنر نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ حقیقی معنوں میں یہاں خوشحالی لائی جا سکے۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ نے گورنر پنجاب کو انہیں مختلف درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ پنجاب حکومت ان کے مسائل کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔وفد کے سربراہ نے گورنر پنجاب کو کسان کنونشن میں خصوصی طور پر شرکت کرنے کی بھی دعوت دی ۔
گورنر پنجاب