جعلی جمہوریت نے ”روٹی اور سکیورٹی“ جیسے بحرانوں کو جنم دیا،طاہر القادری

جعلی جمہوریت نے ”روٹی اور سکیورٹی“ جیسے بحرانوں کو جنم دیا،طاہر القادری

 نیویارک (آئی این پی)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ جعلی جمہوریت نے ”روٹی اور سکیورٹی“ جیسے بحرانوں کو جنم دیا35ارب ڈالر کے معاہدے سرمایہ کاری ہیں یا قرضہ ، اس کا سب سے زیادہ فائدہ کسے پہنچے گا، سارے معاملات پر نظر ہے، اوورسیز پاکستانیوں سے ملکر پاکستان کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنائینگے، ظالمانہ اور کرپٹ نظام کے محافظ حکمرانوں نے روٹی اور سکیورٹی جیسے سنگین بحرانوں کو جنم دیا،ملک میں خاندانی بادشاہت کی بجائے حقیقی جمہوریت ہوتی تو وزیراعظم چین سے 35 ارب ڈالر کے مبینہ معاہدے کرنے کیلئے صرف اپنے بھائی وزیراعلیٰ سے مشاورت تک محدود رہنے کی بجائے دیگر تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی ساتھ رکھتے۔وہ جمعہ کو کینیڈا سے نیویارک پہنچنے پر اپنے استقبال کےلئے آنے والے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پرکارکنوں نے قائد عوامی تحریک کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے،طاہر القادری نے کارکنوں سے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہاربوں ڈالر کے ان معاہدوں پر غیر جانبدار حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے ان معاہدوں پر ہماری بھی کڑی نظر ہے،آیا یہ سرمایہ کاری ہے یا قرضوں کی کوئی شکل ہے، ان معاہدوں سے پاکستان اوراس کے عوام کو کتنا فائدہ ہو گا اور حکمرانوں کو ذاتی حیثیت میں کتنا فائدہ پہنچے گا ان سارے معاملات پر نظر ہے، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر بیٹھے ہوئے نمائندے اور انصاف کے ادارے اپنا آئینی احتسابی کردار ادا کررہے ہوتے تو دھرنوں اور مارچوں کی ضرورت پیش نہ آتی اور نہ ہی قوم مایوس ہوتی،انہوں نے کہا کہ اس ظالمانہ نظام میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکے خون کے ساتھ انصاف ہوا اور نہ ہی دھاندلی کی شکایات پر کسی نے کان دھرے، اس طرح ملک نہیں چلتے اور نہ ہی اب قوم کو آنکھیں بند کرنی چاہئیں، پاکستان عوامی تحریک کے کارکن اس ظالمانہ نظام کو بدل کر ہی دم لیں گے

مزید : علاقائی


loading...