یوتھ کی بھرپور نمائندگی کیساتھ یوم تاسیس کو ورکر ڈے کے طور پر منانا چاہئے

یوتھ کی بھرپور نمائندگی کیساتھ یوم تاسیس کو ورکر ڈے کے طور پر منانا چاہئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک )پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے ورکر کنونشن کے کو آرڈنیٹر کا نوٹیفکیشن کیسے ہوا ہے میرا خیال ہے کہ ٹوئٹر پر ہوا ہے لیکن یہ ورکر کنونشن لاہور یا پنجاب تنظیم کے زیر انتظام ہو نا چاہئے تاکہ کامیابی یا ناکامی کا تعین ہو سکے اس طرح سے کامیابی کا سہرا کوئی اور لے جائے گا اور ناکامی تنظیم کے کھاتے میں ڈال دی جائے گی ‘ یوم تاسیس کو ورکر ڈے کے طور پر منانا چاہئے اس روز فضاء میں غباروں کے ساتھ پارٹی پرچم ‘ فاختاؤں کو چھوڑنا چاہئے اور ہر ضلع کے الگ الگ کیک کاٹنے چاہئے ‘ یوم تاسیس میں فنکاروں کو بلانا چاہئے تاکہ بھرپور کلچرل اور سوشل ایکٹویٹی ہو سکے اس دن یوتھ کی بھرپور نمائندگی ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار اوریہ تجاویز یں پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں دی گئی ہیں۔پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے بارے میں ذرائع نے ’’ پاکستان کو بتایا ہے کہ اجلاس میں اورنگزیب برکی اور جاوید ا خترنے پوچھا کہ ورکر کنونشن کے کو آر ڈنیٹر کا تقرر کیسے ہوا ہے کیا اس کا کوئی نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے جس پر اورنگزیب برکی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ ٹوئٹر پر جاری ہوا ہے جاوید اختر نے کہا کہ یہ ورکر کنونشن تنظیم کے تحت ہونا چاہئے کیونکہ کامیابی کی شکل میں کریڈٹ ہمیں نہیں ملے گا لیکن ناکامی ہم پر ڈال دی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ وہ کوآرڈنیٹر پورے پاکستان کے لئے بنے ہیں اور صرف ورکر کنونشن کے لئے بنے ہیں انہوں نے مجھ سے تجاویز مانگی ہیں جو چیرمین کو دی جائیں گی حتمی فیصلہ تو چیرمین نے خود کرنا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر راجہ ریاض احمد اور چودھری منظور نے کہا کہ اگر ہماری تجاویزون پر عمل ہی نہیں ہونا ہے اور یہ بھی نہیں پتہ کہ یوم تاسیس کی تقریبات کتنے دنوں کے لئے ہوں گی تو پھر تجاویزون کا کیا فائدہ جس پر پنجاب کے صدر نے کہا کہ آپ تجاویزیں دیں ہو سکتا ہے کہ قیادت آپ کی تجاویزوں پر ہی کوئی فیصلہ کر لیں۔ذرائع کے مطابق میاں محمد ایوب نے کہا کہ یہ پارٹی کا یوم تاسیس ہے اس کو خاموشی کے ساتھ نہیں منانا چاہئے اس دن بھرپور جشن ہونا چاہئے اور غباروں کے ساتھ پارٹی پرچم فضاء میں چھوڑنے چاہئے فاختاؤن کو چھوڑنا چاہئے اور ہر ضلع سے کہنا چاہئے کہ وہ اپنا اپنا کیک ساتھ لیکر آئے جسے اس دن بھرپور انداز سے کاٹنا چاہئے اور بھرپور کلچرل ایکٹویٹی ہونی چاہئے ۔ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارٹی کے اندر کلچرل اور سوشل ایکٹویٹی ختم ہو کررہ گئی ہے جس کی وجہ سے کلچرل سے وابستہ لوگ دوسری پارٹیوں میں چلے گئے ہیں ہمیں اس دن فنکاروں سے رابطہ کرکے انہیں یوم تاسیس میں بلانا چاہئے ۔ذرائع کے مطابق اسلم گل نے کہا کہ یہ پارٹی کی بنیاد کا دن ہے اس لئے اس دن ورکر کی باتوں کو سننا چاہئے اور پارٹی کی ایک سال کی کارکردگی ان سے پوچھنی چاہئے تاکہ غلطیوں کو دور کیا جا سکے ۔ذرائع کے مطابق سہیل ملک نے کہا کہ اس دن کو ایک ورکر ڈے کے طور پر منانا چاہئے ۔ذرائع کے مطابق غلام محی الدین نے کہا کہ اس دن یوتھ کو زیادہ سے زیادہ لانا چاہئے

مزید :

علاقائی -