سیلاب متاثرین کی املاک کوپہنچنے والے نقصانات کی سروے رپورٹ مکمل

سیلاب متاثرین کی املاک کوپہنچنے والے نقصانات کی سروے رپورٹ مکمل

لاہور(کامر س رپورٹر)وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی فصلوںاور گھروں کوپہنچنے والے نقصانات کی سروے رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں ان کے نقصانات کا تخمینہ بھی لگا لیاگیا ہے اور 10نومبر 2014سے سیلاب متاثرین کو ”خادم پنجاب امدادی پیکیج فیزII“کے تحت امدادی رقوم کی فراہمی کا آغاز کیاجا رہا ہے۔اس امر کااظہار پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ سیلاب متاثرین کی فصلوں اور گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ محتاط طریقہ سے تیار کی گئی ہے۔اس رپورٹ کو تھرڈپارٹی سے بھی تیارکروایاگیا ہے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور حق دار کو اس کا حق فوری مل سکے۔ ایک ہی چھت تلے نادرا،بنک نمائندگان اور دیگر محکموں کے افسران متاثرین کومختلف مراحل طے کرائیں گے تاکہ انہیں امدادی رقوم بغیرکسی دشواری کے فوری مل سکیں۔

مزید : علاقائی