امریکہ مسلمانوں پر الزام لگا کر دنیا میں اپنی دہشت گردی کے راستے ہموار کرتا ہے ،حافط سعید
لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں پر دہشت گردی کا الزام لگا کر دنیا میں اپنی دہشت گردی کے راستے ہموار کرتے ہیں۔ پاکستان پر الزام لگانے والا امریکہ بتائے اس نے عراق و افغانستان میں لاکھوں مسلمانوںکا قتل عام کس بنیاد پر کیا؟ ۔محض امریکی سفیر بلا کر احتجاج کافی نہیں۔ بین الاقوامی عدالتوں سمیت ہر فورم پر امریکہ و بھارت کی دہشت گردی کو بے نقاب کیاجائے۔ آسٹریلیا قرآن پاک سے جہاد کی آیات نکالنے کی باتیں مغرب کی ایماءپر کر رہا ہے۔اسلام کے خلاف فتنوں کی سرکوبی کیلئے مسلم حکمران اور علماءکرام امام ابن تیمیہ اور صلاح الدین ایوبی رحمة اللہ علیہ کا کردار ادا کریں۔جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوںنے کہاکہ پینٹا گون نے حکومتی سطح پر رپورٹ پیش کی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کو اپنی سرکاری پالیسی بنا رکھا ہے اوروہ بھارت کی قوت توڑنے کیلئے مبینہ طور پر شدت پسندوں کو استعمال کر رہا ہے اس لئے پاکستان بہت بڑا خطرہ ہے۔امریکہ اور اس کے اتحادی سمجھتے ہیں کہ ان کے دہشت گردی کا الزام لگانے سے مسلم حکمران خاموش ہو جاتے ہیں اور پھرانہیںآسانی سے اپنے ایجنڈے پورے کرنے کا موقع مل جاتاہے۔امریکیوں نے یہی ڈرامہ رچا کر افغانستان و عراق میںلاکھوںمسلمانوں کا خون بہایا اور ڈرون حملوں کے ذریعہ ہزاروں قبائلیوں کو شہید کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ امریکی سرپرستی میں انڈیا نے بھی یہی پالیسی اختیار کرلی ہے۔وہ بھی پاکستان پر دراندازی کے الزامات عائد کر کے کنٹرول لائن پر فائرنگ کرکے نہتے پاکستانی و کشمیری مسلمانوں کو شہید کر رہا ہے۔ واہگہ بارڈر پردھماکہ میں بھی انڈیا ملوث ہے۔وہ پاکستانیوںکے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں لیکن دھماکہ کے اگلے دن ہی ہزاروں شہریوںنے واہگہ بارڈر پہنچ کر جن جذبات کا اظہار کیااس سے ثابت ہو گیا کہ پاکستانی زندہ قوم ہیں۔ حکمرانوں کو بھی ان جذبات کی قدر کرنی چاہیے۔ وہ دفاع پاکستان کیلئے جرا¿تمندانہ راستہ اختیا ر کریں پورا پاکستان سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔مودی سے یکطرفہ دوستی کر کے ملک کا دفاع نہیںکیاجاسکتا۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح بھارت و امریکہ پاکستان کے خلاف اکٹھے ہو رہے ہیں یہ بہت بڑے خطرے کی علامت ہے۔ محض زبانی احتجاج کی بجائے اپنے خارجہ ڈیسک کو متحرک کرنا چاہیے اوران کی دہشت گردانہ کردار کو دنیا کے سامنے واضح کرنا چاہیے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ دشمنان اسلام جہاد کو دہشت گردی قرار دیکر اسلام و مسلمانوں کے خلاف بے بنیادپروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ آسٹریلیاکی جانب سے قرآن پاک سے جہا دکی آیات نکالنے کی باتیں کی جارہی ہیں اور کہاجارہا ہے کہ ہم اپنے ملک میںمسلمانوں کو وہ قرآن نہیں پڑھنے دیں گے جس میں جہاد سے متعلق آیات موجود ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ ان باتوں اور اعلانات کے پیچھے امریکہ ویورپ ہیں جنہوںنے اسلام و مسلمانوںکے خلاف باقاعدہ منظم مہم شروع کر رکھی ہے۔ہر دور میں ایسے فتنے سر اٹھاتے رہے ہیں اور علماءنے ہمیشہ دشمنان اسلام کی ان سازشوں کی بیخ کنی کی ہے۔ اس حوالہ سے امام ان تیمیہ اور صلاح الدین ایوبی رحمة اللہ علیہ کا علمی و عملی میدان میں کردار پوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔ آج بھی علماءکرام ، خطباءاور مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کفار کی سازشوں کے توڑ کا فریضہ سرانجام دیں۔ انہوںنے کہاکہ انگریزکی ہندوسے ہمیشہ دوستی رہی اور مسلمانوں کو وہ اپنے لئے خطرہ سمجھتے رہے ہیں۔برصغیر میں مسلمانوں کے دلوں سے جذبہ جہاد ختم کرنے کیلئے انہوںنے قادیانیت کا فتنہ کھڑا کیا، مسلمانوں کو آپس میں تقسیم کرنے کیلئے فرقہ واریت کو پروان چڑھایا اور نوجوان نسل کا مسجد و مدرسہ سے تعلق ختم کرنے کیلئے ایسے تعلیمی ادارے قائم کئے جہاں وہ انہیں اپنے نظاموں کے مطابق ڈھال سکیں۔ اسی طرح صوبائیت و لسانیت پرستی کو فروغ دیا گیاتاکہ مسلمان امت واحدہ بن کر نہ رہ سکیں۔ انہوںنے کہاکہ جو قومیں کفار کا کلچر اپنا لیتی ہیں وہ پھر میدانوںمیں ان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان ہندوﺅں اور یہودونصاریٰ کا کلچر چھوڑ کر محمدی کلچر سے وابستہ ہوں۔انہوںنے کہاکہ نہتے افغان مسلمانوں نے سات لاکھ شہادتیں پیش کر کے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ٹیکنالوجی کو خاک میںملا دیا۔ان کا یہ کردار تاریخ میںسنہری حروف میںلکھا جائے گا۔ پاکستان اللہ کے فضل وکرم سے افغانستان سے بڑی قوت ہے۔ حکومت پاکستان کو بھی کسی قسم کے دباﺅ کو شکار نہیں ہو نا چاہیے۔ یہ وقت اسلام و پاکستان کے دفاع کیلئے جرا¿تمندانہ کردار ادا کرنے کا ہے۔