تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کر کے احتجاج کا پہلا راستہ اختیار کیا،شفقت محمود

تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کر کے احتجاج کا پہلا راستہ اختیار کیا،شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروںنے ججوں کی تعیناتیوں کے خلاف بطور احتجاج حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کی۔اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے کہا کہ ججوں کی تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کر کے احتجاج کا پہلا راستہ اختیار کیا، ججوں کی تعیناتیوں کے طریقہ کار پر موجود وکلاءکے تحفظات دور نہ کئے گئے تو سخت لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ وکلاءکو ججوں کی تعیناتیوں پر بہت سے تحفظا ت ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔اعلی عدالتوں میں ججوں کی تعیناتیاں کرتے ہوئے بار کی سفارشات کو بھی نظر انداز کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے عدلیہ کی آزادی اور فعالیت متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاءنے ججز حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کر کے اصول کی بات کی۔احتجاج کا پرامن راستہ اختیار کرنا ہمارا حق ہے جسے استعمال کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی جج کی ذات سے کوئی عناد نہیں بلکہ وکلاءمیرٹ کی بنیاد پر ججوں کی تعیناتیاں چاہتے ہیںجس شخص کا نام ایک مرتبہ جوڈیشل کمیشن سے مسترد ہوجائے اسے دوبارہ زیر غور نہیں لانا چاہیے۔

مزید :

علاقائی -