وی آئی پی کلچر کیخلاف درخواستیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظور،نوٹسز جاری

وی آئی پی کلچر کیخلاف درخواستیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظور،نوٹسز جاری

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے وی آئی پی کلچر کے خلاف دائر درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے امیر جماعت الدعوة حافظ سعید سمیت 3 افراد کی وی آئی پی کلچر کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وی آئی پی کلچر نے پاکستانی معاشرے کی جڑیں تباہ کر دی ہیں۔وی آئی پی کلچر سے طبقاتی تقسیم میں اضافہ ہوا ہے اور شہریوں میں احساس محرومی بڑھا اور انکے اعتماد میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وی آئی پی کلچر اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کے منافی ہے لہذا عدالت ملک سے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا حکم صادر کرے۔فل بنچ نے وی آئی پی کلچر کے خلاف دائر درخواستوں کو باضابطہ سماعت کے لئے منظور کر لیا،عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو 21نومبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

وی آئی پی

مزید : علاقائی