لاہور ہائیکورٹ کے 8 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے 8 نئے ایڈیشنل ججز نے گزشتہ روزاپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،ایڈیشنل ججز کے حلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھ کر 57ہو گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ امتیاز نے آٹھ ایڈیشنل ججز سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں ہائیکورٹ کے ججز،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ،پراسکیوٹر جنرل پنجاب ،لاءافسروں اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے والوں میں جسٹس علی اکبر قریشی،جسٹس قاضی محمد امین احمد،جسٹس خالد محمود ملک،جسٹس چودھری مشتاق احمد،جسٹس مسعود عابد نقوی،جسٹس شاہد کریم،جسٹس مرزاوقاص رﺅف اور جسٹس چودھری محمد اقبال شامل ہیں۔ایڈیشنل ججز کے حلف اٹھانے کے بعد لاہورہائیکورٹ میں ججز کی کل تعداد 49سے بڑھ کر 57ہو گئی جبکہ تین نشتیں اب بھی خالی ہیں۔