سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ
لاہور(وقائع نگار)با باگورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آئے سینکڑوں سکھ یاتری گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور سے اپنے مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہو گئے، سکھ رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے لےے بہت اچھے انتظامات کیے ۔ اور ہمیں سفری سہولیات سے بھی نواز ا ہے ،جس پر ہم حکومت اور چیئرمین بورڈ کے بے حد شکر گزار ہیں۔ یاتریوں کو سخت سیکورٹی میں روانہ کیا گیا جہاں وہ دو روز قیام کریں گے۔ دریں اثناءمتروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے قبل از وقت حسن ابدال پہنچ کر گوردوارہ پنجہ صاحب میں سکھ یاتریوں کی سیکورٹی سمیت دیگر ضروری انتظا مات کا خود جائزہ لیا اور گوردوارہ کے مین گیٹ کے خراب سی سی ٹی وی کیمرہ کو فوری طور پر تبدیل کروا کر نیا نصب کروادیا اور یاتریوں کی بذریعہ ٹرین آمد کے سلسلہ میں ریلوے سٹیشن کا بھی دورہ کیا جبکہ پولیس اور ضلعی انتطامیہ کے افسران کے ساتھ ملاقات کر کے یاتریوں کی سیکورٹی سمیت دیگر انتظامی معاملات سے بھی آگاہی حاصل کی اور مزید اپنی تجاویز بھی دیں۔اس موقع پر موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھ یاتریوں کی سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں ، مہمانوں کو مکمل VIPپروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ہمارے اقدامات دیکھ کر ننکانہ صاحب میں یاتریوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانا ایک تاریخی عمل اور باعث مسرت ہے۔ میں اور میری پوری ٹیم مہمانوں کی خدمت اور مہمان نوازی کیلئے دن رات مصرو ف عمل ہیں۔