بارایسوسی ایشن فیروزکی جنرل باڈی کا تعزیتی اجلاس
کوٹ عبدالمالک(نمائندہ خصوصی)بارایسوسی ایشن فیروزوالاکا ایک جنرل باڈی کا تعزیتی اجلاس زیرصدارت صدربارچوہدری عرفان رسول بھلہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ منعقد ہوا۔اجلاس میں مریدکے میں قتل ہونے والے فیروزوالاکے صالح محمد ایڈووکیٹ ، رانااویس ایڈووکیٹ اور راناسیف ایڈووکیٹ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیاگیا۔اجلاس میں جوڈیشنل افسران تحصیل بھر کے وکلاء نے شرکت کی جنرل سیکرٹری میاں عادل ایڈووکیٹ اورچوہدری عرفان رسول بھلہ ایڈووکیٹ(صدر)وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ڈی آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاکہ قاتلوں کی گرفتاری تک مسلسل ہڑتال جاری رہے گی۔اورعدالتوں کابائی کارٹ بھی کیا جائے گامقتولین کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔