گارڈن ٹاﺅن ،شیشہ کیفے میں لڑکی کے تنازع پر فائرنگ سے 2افراد ہلاک ،1زخمی ہو گیا

گارڈن ٹاﺅن ،شیشہ کیفے میں لڑکی کے تنازع پر فائرنگ سے 2افراد ہلاک ،1زخمی ہو ...

                                           لاہور(کرا ئم سےل ) گارڈن ٹاﺅن کے علاقے میں چوکی فردوس مارکیٹ سے چند گز کے فاصلے پر شیشہ کیفے اور مساج سینٹر پر لڑکی کے تنازع پر تلخ کلامی پر 4افراد نے فائرنگ کرکے شیشہ کیفے کے مالک کو زخمی کر دیا جبکہ سکیورٹی گارڈ فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا ۔پولیس فائرنگ سے شیشہ کیفے اور مساج سینٹر میں بھگدڑ مچ گئی لڑکیاں ،خواتین اور مرد چیخ وپکار کرتے ہوئے باہر بھاگ نکلے ،پولیس نے لاشوں کوقبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا کر زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا جبکہ دو افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ۔تفصےلا ت کے مطا بق گارڈن ٹاو¿ن کے علاقہ 88ابوبکر بلاک میں ملک شاہد نامی شخص نے غیر قانونی طور پر شیشہ کیفے کے ساتھ مساج سینٹر قائم کر رکھا ہے ۔ جہاں پر نوجوان لڑکے، لڑکیاں اور خواتین شیشے پیتے اور مساج کرواتیں ہیں ۔ اہل علاقہ اس کی وجہ سے بہت پریشان تھے ۔ دو روز قبل شیشے کیفے اور مساج سینٹر کے مالک ملک شاہد اور شہبازکا کسی لڑکی کے تنازع پر تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا تھا جس پر وہاں پر موجود لوگوں نے چھڑوادیا اس بات کو دل میں رکھتے ہوئے گزشتہ روز شہباز اپنے 3 دوست اویس ، آصف اور فہیم کیساتھ گارڈن ٹاو¿ن ابوبکر کیفے اور مساج سینٹر پر آیا اور آتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے ملک شاہد زخمی ہو گیا جبکہ گارڈ علی نے جوابی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر شہباز بھی زخمی ہو گیا شہباز کے ساتھیوں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ علی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ شہباز راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ جبکہ ملک شاہد کی ہسپتال میں حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے ۔ فائرنگ سے علاقہ میںخوف وہراس پھیل گیا اور وہاں پر موجود لوگوں نے لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں ۔۔ ہلاک ہونے والا 25 سالہ سکیورٹی گارڈ علی 88اے ابوبکر بلاک گارڈن ٹاﺅن میں ہی رہائش پذیر تھا اس کے 2بھائی اور تین بہنیں ہیں ۔ جبکہ 32 سالہ شہباز باغبانپورہ کا رہائشی تھا ۔ گارڈن ٹاﺅن پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا دیا ہے جبکہ دو ملزمان آصف اور فہیم کو گرفتار کرکے ان سے 2پسٹل اور رائفل قبضہ میں لے لیں ۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ ندیم جٹ جو شاہ والا کا رہائشی ہے اس نے ہمیں فائرنگ کرنے کے لیے بھیجا ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری ندیم جٹ کے گھر اسکو پکڑنے کے لیے پہنچ گئی ۔ مقامی رہائشی عمران نے بتایا کہ یہاں پر کافی عرصہ سے شیشے کیفے اور مساج سینٹر قائم ہے چوکی انچارج فردوس مارکیٹ ان سے 70ہزار منتھلی لیتا ہے ہم نے متعدد بار اسکی اعلیٰ پولیس افسران کو شکایات کی تھی مگر اسکے باوجود بھی یہاں پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی یہاں پر نوجوان لڑکے ، لڑکیاں اور خواتین آتی تھےں جو شیشہ پیتے اور مساج کرواتے تھے۔

مزید : علاقائی