بارش اور پھسلن کی وجہ سے 7خواتین سمیت 2درجن افراد گر کر زخمی ہوگئے
لاہور( کر ائم سیل )لاہورمیں بارش اورپھسلن کی وجہ سے 7خواتین سمیت 2درجن سے زائد افراد گر کر شدید زخمی، منصورہ بازار کا رہائشی رحمت اپنی بیٹی کو کالج چھوڑنے جارہا تھا کہ وحدت روڈپر گر کر شدید زخمی ہوگیا، گرین ٹاﺅن میں آصف اپنی فیملی کو لیکر کہیں جارہا تھا کہ پھسلن کی وجہ سے موٹر سائیکل سڑک کنارے پر واقع جھاڑیوں سے ٹکرا گئی، بادامی با غ کا یونس مسیح ، شاہدرے کا رانجھا، گڑھی شاہو کا رہائشی اقبال اپنی موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جبکہ سگیاں پل پر شیراز وغیرہ اپنی موٹر سائیکل سے پھسلن ہونے کے باعث گر کر شدید زخمی ہوگیا، رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کے لئے جانے والے دو بھائی عمر اور سیف بھی پھسلن کا شکار ہوگئے، افتخار نوشاہی گھر ناشتہ لے کر آرہا تھا کہ راستے میں پھسلن کی وجہ سے گر کر زخمی ہوگیا، اتفاق ٹاﺅن الشیخ چوک کا محمد اعظم جبکہ ٹھوکر کے علاقہ میں ماں بیٹی جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔