ایک ایس ایچ او کی تنخواہ قرق دو کو شوکاز نوٹس جاری

ایک ایس ایچ او کی تنخواہ قرق دو کو شوکاز نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن ججز نے عدالتی احکامات کی مسلسل عدم تعمیل کی بناء پر ایک ایس ایچ او کی تنخواہ قرق جبکہ دو کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو بھی ان کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز حسن اعوان نے قتل کے مقدمہ میں ضمنی چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ہنجروال کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم دیا اور سی سی پی او لاہور کو عدالتی احکامات کی تعمیل کروانے کا حکم بھی دیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نعیم احمد نے اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر عدالتی احکامات کے باوجود کاروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ اور بادامی باغ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

اور سی سی پی او لاہور کو بھی حکم دیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروایا جائے