ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کررہے ہیں،سی ٹی او
لاہور( و قائع نگا ر خصو صی )چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ، خطرناک ڈرائیونگ، ون ویلنگ، ون وے، سڑکوں پر گندگی پھیلانے اور تجاوزات قائم کرنیوالوں کے خلاف مجموعی طور پر مختلف تھانوں میں 305مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر 88، ون ویلنگ پر 58،ون وے کی خلاف ورزی پر 23،ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے پرمرتکب 15 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 305مقدمات درج کروائے ہیں۔
طیب حفیظ چیمہ نے ایس پیز اورڈی ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں۔انہوں نے وارڈنزکو ہدایت کی کہ انسدادی کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ بھی کریں۔