تھانہ باغبانپورہ کی دیوار کیساتھ ہوٹل اور ٹائروں کی دکانیں بن گئیں

تھانہ باغبانپورہ کی دیوار کیساتھ ہوٹل اور ٹائروں کی دکانیں بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)تھانہ باغبانپورہ کی چار دیواری کے گرد چائے کے ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ ٹائروں کی دکانیں اوردھوبی گھاٹ بھی قائم ہو گیا جبکہ تھانہ کا بورڈ آویزاں نہ ہونے کی وجہ سے تھانہ کی پہچان ہونا بھی مشکل ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ باغبانپورہ میں پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے تھانہ کی چار دیواری کے گرد چائے کے ہوٹل قائم ہو چکے ہیں ،جہاں پر سائلوں کے ساتھ ساتھ مزدور اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ہر وقت بیٹھے رہتے ہیں جس کی وجہ سے تھانے کی سکیورٹی خطرے میں پڑ گئی ہے اور ہر وقت رش لگا رہنے کی وجہ سے تھانہ میں تخریب کاری کی واردات کرنا نہایت آسان ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ تھانہ کی دیور کے ساتھ ٹائروں کی ایک دکان بھی کھل چکی ہے مزید یہ کہ تھانہ کا پورڈ گیٹ پر آویزاں نہیں ہے اور اسے تھانہ کے اندر کباڑ کے طور پر پھینک دیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے تھانہ کی عمارت کو باہر سے دیکھنے پر تھانہ کی شناخت کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ایک سٹال کے مالک نے نام نہ ظاہرنے کی شرط پر نمائندہ \"پاکستان\" کو بتایا کہ پولیس اہلکار ان سے روزانہ کی بنیاد پر مبینہ طور پر سٹالز کے پیسے لیتے ہیں۔ جبکہ تھانہ کے گیٹ کے سامنے اس کا بورڈ بھی آویزاں نہیں کیا گیا ہے الٹا اسے اتار کے تھانہ کے اندر موجود کباڑ کی اشیاء کے ساتھ رکھ دیا گیا ہے۔تھانہ کے باہر قائم دکانوں کی وجہ سے یہ پہچان کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ عمارت تھانہ کی ہے یا نہیں۔ اس حوالے سے تھانہ باغبانپورہ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار سٹالز سے پیسے نہیں لیتے ہیں یہ سٹالز ہم نے غریبوں پرخدا ترسی کر کے لگوائے ہیں۔جبکہ بورڈ کو خراب ہونے کی وجہ سے اندر رکھا گیا ہے جلد ہی آویزاں کر دیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -