اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی نے4ملزموں کو گرفتارکرلیا

اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی نے4ملزموں کو گرفتارکرلیا

لاہور( کر ائم سیل اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی نے شاپنگ سنٹرز، ہاؤسنگ سوسا ئٹیوں ،پلازوں اور دیگر تجارتی مراکز کے باہر سے کاریں اور موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے2گروہوں کے4ملزموں کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ کاریں، موٹر سائیکلیں، رکشہ، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے بٹ کارچور گینگ کے سرغنہ عثمان بٹ عرف بٹ اور اسکے ساتھی علی رضا کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی 4چوری شدہ کاریں، رکشہ، ماسٹر کیزاورگاڑیاں کھولنے کے دیگر اوزار برآمد کئے ہیں۔ دوران تفتیش ملزموں نے تھانہ سول لائنز، اسلامپورہ، شاہدرہ، فیصل ٹاؤن، لیاقت آباد، اقبال ٹاؤن، سبزہ زار، شادمان، شمالی چھاؤنی، مغلپورہ، باٹا پوراور شاہدرہ کے مختلف تھانوں کی حدود سے کار چوری کی درجنوں مزیدواداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی محمد یعقوب اعوان کی سربراہی میں سب انسپکٹر عبدالغفوراینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سٹاف سول لائن اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے منا موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ مستنصر علی عرف منا اور اس کے ساتھی عنصر علی کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر چوری کی گئی 4موٹر سائیکلیں ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔

مزید : علاقائی