ڈیفنس اے ،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی

ڈیفنس اے ،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)تھانہ ڈیفنس اے کے علاقہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 25 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 25سالہ محمد عدیل بلال ٹاؤن کا رہائشی بتایا جاتا ہے جو کہ تھانہ ڈیفنس اے کے علاقہ جے بلاک میں واقع کمیونٹی سینٹر کے ساتھ واقع ڈاکخانہ میں کام کرتا تھا۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکخانہ کے ملازمین نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے حسب معمول گھر سے دفتر میں آیا جہاں پر دوپہر 1بجے کے قریب وہ اپنی سیٹ سے اٹھ کر باتھ روم کی جانب گیا جہاں پر اس نے خود کو گولی مار لی۔گولی کی آواز سن کر تمام ملازمین باتھ روم میں گئے جہاں عدیل شدید زخمی حالت میں موجود تھا۔اس کو قریبی ہسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔مقدمہ کے تفتیشی افسر محمد اکرم کے مطابق عدیل کے پاس پستول کہاں سے آئی اس بات کا سراغ لگایا جا رہا ہے اس کے علاوہ ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تمام حقائق سامنے آ جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -