میرے علم میں نہیں کہ وزیراعلی سندھ کو تبدیل کیا جا رہا ہے، جہانگیر بدر

میرے علم میں نہیں کہ وزیراعلی سندھ کو تبدیل کیا جا رہا ہے، جہانگیر بدر

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹکل سیکرٹری اور سینٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ میرے علم میں ےہ بات نہیں ہے کہ وزیراعلی سندھ کو تبدیل کیا جا رہا ہے جہاں تک تھرپارکر میں ہونے والی ہلاکتوں کا تعلق ہے تو ےہ ہر سال ہوتی ہیں اس سال میڈیا کی وجہ سے ےہ منظر عام پر آ گئی ہیں ان کا ذمے دار کون ہے اس سوال پر نو کمنٹ کہتا ہوں ‘ پیپلز پارٹی کو شو آف پاور کرنے کی ضرورت نہیں ہے ‘ پارٹی چیرمین مختلف ایشوز پر اظہار خیال کرتے رہتے ہیں میرا خیال ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کرنے کی بات عوامی ایشوز کو حل کروانے کے لئے کی ہے ‘ جمہوریت کے لئے وکلاءکی جدجہد کی مثال نہیں ملتی ہے وکلاءنے ہمیشہ جمہوری نظام کی مضبوطی اور آمریت کے خلاف کردار ادا کیا ہے کئی لوگ تو ڈرائیونگ کرتے لیڈر بن گئے جبکہ کئی ڈرائیونگ کرتے سڑکوں پر آ گئے تھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدر اینڈ بدر لاءکمپنی کی جانب سے پنجاب وکلاءکے اعزاز میں دئیے عصرانے سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جہانگیر بدر نے کہا کہ تھرپارکر کے ایشو پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ جس سے ےہ لگے کے جیسے وہاں کوئی ہلاکتیں نہیں ہوئی ہیں وہ تو ہوئی ہیں اور جہان تک ان کے ذمے داران کا ےا کسی رپورٹ کا تعلق ہے تو اس پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتا مجھے چیرمین نے اپنا پولیٹکل سیکرٹری مقرر کرکے پارٹی کے 30نومبر کے ےوم تاسیس کے لئے پورے پاکستان کے لئے چیف کو آرڈنیٹر مقرر کیا ہے مجھے جو بھی ذمے داری دی گئی وہ احسن طریقے سے ادا کی ہے اور اب بھی نبھاﺅں گا پارٹی کے اندر کوئی بھی دھڑے بندی نہیں ہے سب فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر