آئی ایم ایف سے پاکستان کو کبھی ڈکٹیشن نہیں آتی ، چیئرمین نجکاری کمیشن

آئی ایم ایف سے پاکستان کو کبھی ڈکٹیشن نہیں آتی ، چیئرمین نجکاری کمیشن

اسلام آباد(اے این این) نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو کبھی ڈکٹیشن نہیں آتی ، ا و جی ڈی سی ایل کے شیئرز فروخت کر رہے ہیں جس کو نجکاری نہیں کہا جا سکتا۔ جمعہ کواسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ حکومت نے او جی ڈی سی ایل کے بارے میں کچھ نہیں چھپایا۔ تمام معاملات شفاف ہیں، کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)کی نجکاری نہیں کی جا رہی بلکہ صرف 10 فیصد حصص فروخت کئے جا رہے ہیں۔ 35 فیصد شیئرز پہلے ہی بیچ چکے ہیں۔ کابینہ کی جانب سے 32 کروڑ 20 لاکھ روپے کے حصص بیچنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ او جی ڈی سی ایل جی سے پہلے یو بی ایل اور پی پی ایل کے حصص بیچے گئے۔ او جی ڈی سی ایل کے شیئرز بھی پی پی ایل کی ٹرانزیکشن کے طور پر فروخت کی جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہحصص کی فروخت کرنے سے مینجمنٹ اور ملازمین کی صورتحال میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ یہ عام سی ٹرانزیکشن ہے کوئی عالمی مفاد نہیں ہے۔

۔

مزید : صفحہ آخر


loading...