بارش سے ملک بھر میں سردی کی لہر
لاہور(وقائع نگار )لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے بعد سردی زور پکڑنے لگی ہے ۔محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں برفباری جبکہ خیبر پختونخواکے بالائی علاقوں اور پنجاب میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں لاہور سمیت ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے لاہور میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک پہنچ گیاہے،سب سے کم درجہ حرارت سکردو اور قلات میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں سے کم سے کم درجہ حرارت اٹھارہ سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ اٹھائیس اعشاریہ پانچ سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے بہر حال مجموعی طور پر موسم خشک اور سرد رہے گا ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ بارہ سے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گاجبکہ گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں بھی کہیں کہیں برفباری اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں اور پنجاب میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ،مردان ، کوہاٹ ، اسلام آباد ، راول پنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن میں اکثر مقامات پر بھی تیز ہوؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ شب بارش