علامہ طاہر القادری نے رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان کردیا

علامہ طاہر القادری نے رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان کردیا
علامہ طاہر القادری نے رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان کر دیا ہے ،انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو صرف ایک صحیح قیادت ہی بچا سکتی ہے۔ نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاﺅن سانحہ کی ایف آئی آر آرمی چیف کی مداخلت پر درج ہوئی مگر چار ماہ گزر جانے کے باوجود ایف آئی آر کی تفتیش آگے نہیں بڑھ سکی ہے ، کمیشن نے شہباز شریف کو مجرم قرار دے دیا مگر یہ رپورٹ سامنے نہیں لائی گئی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کو صرف ایک صحیح قیادت ہی بچاسکتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ یورپ کے دورے کے بعد اسی ماہ وطن واپس جاﺅں گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -