نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈائریکٹرمینٹیننس کو اغوا کر لیا گیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈائریکٹرمینٹیننس کو اغوا کر لیا گیا
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈائریکٹرمینٹیننس کو اغوا کر لیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 نواب شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک )نواب شاہ میں دولت پور کے قریب نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈائریکٹر مینٹی ننس شبیر احمد شیخ کو ڈرائیور سمیت اغوا کر لیا گیا ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کے ڈائرکٹر شبیر احمد شیخ کراچی سے سکھر جارہے تھے، ان کی گاڑی دولت پور کے قریب سے ملی ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ انھوں نے گزشتہ شام 6بجے حیدرآباد بائی پاس پر چائے پی تھی اور وہ سائٹ ایریا کا معائنہ کرنے اندرون سندھ گئے تھے۔ شبیر شیخ کا آبائی تعلق گمبٹ سے ہے اور وہ کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شبیر احمد شیخ کے اغوا کا نوٹس لیتے ہو ئے ان کی بازیابی کے لیے آئی جی سندھ کو خصوصی ٹیم شکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : بنظرآباد