افغانستان میں امریکی فوج کا لاکھوں ڈالرکااسلحہ اورسامان چوری ہونیکا انکشاف

افغانستان میں امریکی فوج کا لاکھوں ڈالرکااسلحہ اورسامان چوری ہونیکا انکشاف
افغانستان میں امریکی فوج کا لاکھوں ڈالرکااسلحہ اورسامان چوری ہونیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کا لاکھوں ڈالر مالیت کا اسلحہ اور سامان افغانستان میں خردبرد یاپھر چوری ہو چکا ہے۔امریکی وزارت دفاع کے انسپکٹر جنرل کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں اس نقصان کے ازالے کے لیے تجاویز بھی دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2010 ءسے افغانستان میں جو فوجی چھاﺅنیاں اور فوجی بیسز بند ہوئیں وہاں موجود بڑی تعداد میں سامان نہیں مل سکا۔ اسی طرح 2006 ءسے 2010 ءتک ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد مختلف سامان جس میں اسلحہ بھی شامل ہے، غائب ہوا جس کی مالیت 430ملین ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ صرف مئی 2014ءمیں ہی 23 فیصد سامان برآ مد ہوسکا ہے۔