صدر اوبامانے مزید1500فوجی عراق بھیجنے کی منظوری دےدی

صدر اوبامانے مزید1500فوجی عراق بھیجنے کی منظوری دےدی
صدر اوبامانے مزید1500فوجی عراق بھیجنے کی منظوری دےدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر بارک اوباما نے 1500 مزید فوجی اہلکار عراق بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق عراق بھیجے جانے والے 1500 اہلکار عراقی اور کرد فوجیوں کو تربیت فراہم کریں گے اور اس سلسلے میں کانگریس سے 5 ارب 6 کروڑ ڈالر رقم کی منظوری لی جائے گی۔ یہ رقم عراق اور شام میں جاری فوجی آپریشن میں استعمال ہوگی، اس رقم میں سے ایک ارب 6 کروڑ ڈالر عراقی اور کرد فوجیوں کی تربیت اور مسلح کرنے پر صرف ہوگی۔بیان کے مطابق عراق بھیجے جانے والی امریکی اہلکار کسی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔