غذائی قلت سے ایک اور بچہ جاں بحق، تعداد 42 ہو گئی

غذائی قلت سے ایک اور بچہ جاں بحق، تعداد 42 ہو گئی
غذائی قلت سے ایک اور بچہ جاں بحق، تعداد 42 ہو گئی

  

 تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک)تھرپارکر میں غذائی قلت کا شکار ایک اور بچہ دم توڑ گیا ، چالیس دن میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 42 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں بھوک اور موت کا وحشیانہ رقص جاری ہے اور سول ہسپتال مٹھی میں زیر علاج تین ماہ کا بچہ غذائی قلت کے باعث زندگی کی بازی ہار گیاجس کے بعد تھر میں چالیس دن کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے ۔

گزشتہ روز بھی تھر کے مختلف علاقوں میں خوراک کی کمی کا شکار پانچ بچے دم توڑ گئے تھے۔

مزید : تھرپارکر