شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ ، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے ہوگیا

شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ ، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے ...
شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ ، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے ، شہری علاقوں میں سولہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل نے عدم ادائیگیوں پر پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی کم کر دی ہے جبکہ انہیںگیس کی سپلائی بھی بند کر دی گئی ہے، ڈیموں سے پانی کے کم اخراج کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار 30 فیصد رہ گئی جس کے بعد بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 8 ہزار 360 میگا واٹ رہ گئی جبکہ طلب 13 ہزار 760 میگا واٹ ہے جس کے بعد بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر پانچ ہزار میگا واٹ ہو گیا ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق ہو رہی ہے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -