دہشت گردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کی بھرپور کارروائی، 17 شدت پسند ہلاک

دہشت گردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کی بھرپور کارروائی، 17 شدت ...
دہشت گردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کی بھرپور کارروائی، 17 شدت پسند ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک) باڑہ کے علاقے سپن قمر میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 17 شدت پسند مارے گئے ہیں جن کی لاشیں انتظامیہ نے تحویل میں لے لی ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 50 سے 60 دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ سپن قبر میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسے بری طرح ناکام بنا دیا گیا۔ فوجی جوانوں نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ میں 17 دہشت گرد مارے گئے اور حملہ آور ان کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ شدت پسندوں کی لاشیں انتظامیہ نے تحویل میں لی ہیں اور مزید تفتیش جاری ہیں جب کہ لاشوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا خیبر 2 آپریشن دس دنوں سے جاری ہے اور فورسز علاقے میں پیش قدمی کر ری ہیں۔ حکام کے مطابق شدت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -