سرد موسم کی وجہ سے آئی ڈی پیز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

سرد موسم کی وجہ سے آئی ڈی پیز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا
سرد موسم کی وجہ سے آئی ڈی پیز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

  

 بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک )موسم سرد ہونے کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑ کر بنوں میں آئی ڈی پیز کی زندگی گزارنے پر مجبورمتاثرین شمالی وزیرستان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور وہ طرح طرح کی بیماریوں کاشکار ہورہے ہیں۔متاثرین کے مطابق پہلے تو حکومتی سطح پر ان کی امداد کی جارہی تھی اور اب تقریبا 2 ماہ ہوگئے ہیں انکی امداد میں کمی واقع ہوگئی ہے اور خاص کر اب جبکہ سردی شروع شروع ہوگئی ہے تو انکے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے جب وہ لوگ نقل مکانی کرکے آرہے تھے تو ان کو کہا گیاتھا کہ ایک ماہ بعدان کی واپسی ہوگی اسی وجہ سے وہ تمام سامان وہاں چھوڑ آئے تھیں لیکن اب جبکہ چار مہینے گزرگئے ہیں اور سردی کی شدت میں بھی مزید اضافہ ہوگیا تو انکو سردی کے کپڑوں کی ضرورت ہے جو اب تک ان کو نہیں ملے جس کی وجہ سے انکی خواتین اور بچے بیمار ہورہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی کمی اور ادویات کی سہولیات بھی نا کافی ہیں،حکومت یا تو انکی واپسی کو یقینی بنائے یا پھر سردی کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں تاکہ انکی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔

مزید : دفاع وطن