زمبابوین آف سپنر میلکم والر بھی آئی سی سی باﺅلنگ ایکشن قوانین کی زد میں آگئے

زمبابوین آف سپنر میلکم والر بھی آئی سی سی باﺅلنگ ایکشن قوانین کی زد میں آگئے
زمبابوین آف سپنر میلکم والر بھی آئی سی سی باﺅلنگ ایکشن قوانین کی زد میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھلنا(مانیٹرنگ ڈیسک ) زمبابوے کے آف سپنر میلکم والر کا باﺅلنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد میچ آفیشلزنے میلکم والر کے ایکشن پراعتراض اٹھاتے ہوئے رپورٹ ٹیم منیجر کوبھجوادی ہے ۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق والرکے باﺅلنگ ایکشن کا جائزہ 21 روزمیں لیاجائے گا جبکہ اس دوران والرانٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔میلکم والر نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -