شالیمارایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی،مسافر محفوظ رہے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور سے کراچی جانے والے شالیمار ایکسپرس کی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم مسافر محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق پڈ عیدن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ ریلوے پولیس کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ٹرین روک کر مسافروں کو اتار لیا گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔