جسٹس (ر) رانا بھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کر لی

جسٹس (ر) رانا بھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کر لی
جسٹس (ر) رانا بھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کر لی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس رانا بھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنماءاور سینیٹر رضا ربانی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں رانا بھگوان داس سے ملاقات کی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا تاہم رانا بھگوان داس نے عہدہ سنبھالنے سے معذوری ظاہر کی اور کہا کہ وہ اس عہدے پر کام کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے نام پر تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے اعتماد کا اظہار کیا تھا جس پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے رضا ربانی کو ٹاسک دیا تھا کہ وہ رانا بھگوان داس کو یہ عہدہ سنبھالنے کیلئے رضامند کریں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...