او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ موخر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجکا ری کمیشن نے او جی ڈی سی ایل کے 10 فیصد حصص فروخت کرنے کافیصلہ موخر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے حصص کی فروخت سے 80 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا جو پورا ہوتا نظر نہیں آ رہا تھا جس کے باعث حصص فروخت کرنے کافیصلہ موخر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن کے اس فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی بھرپور احتجاج کیا گیا تھا۔