دورہ چین کا مقصد عوام کو لوڈشیڈنگ سے بچانا ہے: نوازشریف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دورہ چین کا مقصد بتا دیا ۔ چین روانگی سے قبل وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بچانے کیلئے چین جا رہا ہوں، دورے کا مقصد لوڈشیڈنگ عذاب کا خاتمہ ہے۔ دو ماہ میں سیاسی بحران سے ملک کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرینگے۔ اربوں روپے کے منصوبوں سے پاکستان کے 10لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔