پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے عہدیداروں کا علیم خان کےخلاف درخواست واپس لینے سے انکار

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے عہدیداروں کا علیم خان کےخلاف درخواست واپس لینے سے انکار
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے عہدیداروں کا علیم خان کےخلاف درخواست واپس لینے سے انکار

  

لاہور (ویب ڈیسک) تھانہ گلبرگ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے عہدیدار کی طرف سے ضلعی صدر عبدالعلیم خان کے خلاف تشدد اور فائرنگ کی درخواست پر تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ آسکی۔ پولیس کے مطابق تاحال میڈیکل لیگل رپورٹ موصول نہیں ہوئی، میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جائیگا۔ ادھر یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے احکامات کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے عبدالعلیم خان اور ان کے محافظوں کیخلاف درخواست واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔

مزید : لاہور