پنجاب کے متعدد علاقوں میں ناجائز طور پر پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کا انکشاف

پنجاب کے متعدد علاقوں میں ناجائز طور پر پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کا انکشاف
پنجاب کے متعدد علاقوں میں ناجائز طور پر پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہدایت پر محکمہ پی اینڈ ڈی کی جانب سی محکمہ ایکسائز کے 13 برس بعد ہونےوالے پراپرٹی ٹیکس سروے میں شامل کئے جانےوالے نئے ریٹنگ ایریاز کے آڈٹ کے دوران متعدد ایسے ریٹنگ ایریاز کی نشاندہی ہوئی جنہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف پراپرٹی ٹیکس کے نئے سروے میں شامل کئے جانے والے غریب علاقوں اور شہریوں کو زائد ٹیکس چالان ارسال کرنے کے معاملے پر شدید برہم ہیں اور انہوں نے سیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی اینڈ ڈی عرفان الہٰی کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ پراپرٹی ٹیکس آڈٹ کرکے انہیں رپورٹ فراہم کریں جس کے بعد پی اینڈ ڈی حکامنے ایک نجی فرقم کے ذریعے نئے ٹیکس سروے میں شامل کئے جانےوالے ریٹنگ ایریاز کی جانچ شروع کردی ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ چند ایسے علاقوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا ہے جہاں ایسے افراد کی اکثریت ہے جو ٹیکس دینے کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتے جبکہ متعدد ریٹنگ ایریاز میں پراپرٹی کی کیٹگری بھی غلط مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکس چالانوں میں غفلت، مبینہ کرپشن اور پیشہ وارانہ امور میں ناقص کارکردگی دکھانےوالے چار ڈائریکٹرز کو بھی مستقبل قریب میں تبدیل کئے جانے کا قوی امکان ہے اور اس حوالے سے 11 نومبر کو ہونے والی ڈائریکٹرز کانفرنس میں بھی سیکرٹری اور ڈی جی ریکوری اور ٹیکس چالان کے حوالے سے سخت رویہ اپنائیں گے۔

مزید :

لاہور -