قابض بھارتی فوج نے 2 بےگناہ کشمیری نوجوانوں کو قتل کرنےکا اعتراف کرلیا

قابض بھارتی فوج نے 2 بےگناہ کشمیری نوجوانوں کو قتل کرنےکا اعتراف کرلیا
قابض بھارتی فوج نے 2 بےگناہ کشمیری نوجوانوں کو قتل کرنےکا اعتراف کرلیا

  

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک ) قابض بھارتی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 2 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور دو نوجوانوں کوفائرنگ کر کے شہید کر دیا تاہم جب ان کی شناخت کی گئی تو وہ عام کشمیری شہری نکلے۔ جنرل ہوڈا کا کہنا ہے کہ دونوں مارے جانے والے معصوم شہریوں کے کیس کی شفاف تحقیقات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بھارتی فوج نے3نومبر کو بٹ گرام میں دہشت گردوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج 1947 ءسے قابض ہے اور اس وقت جنت نظیر وادی میں 8 لاکہ بھارتی فوج تعینات ہے جو اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کر چکی ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں