سندھ حکومت نے قحط متاثرین کیلئے گندم کے بجائے ’مٹی‘ بھیج دی
تھرپارکر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھوک اور پیاس سے بلکتے تھر واسیوں کیلئے سندھ حکومت نے گندم کے نام پر مٹی اور کنکر بھیج دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تھر کے قحط متاثرین کیلئے بھجوائی گئی گندم کی بوریوں میں مٹی اور کنکر بھرے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ریلیف انسپکٹنگ جج میاں شاہد ربانی نے مٹھی گودام کا دورہ کیا جہاں چیکنگ کے دوران گندم کی 292 بوریوں میں مٹی بھرے ہونے کا انکشاف ہوا۔