نیوزی لینڈ کے خلاف بھی وائٹ واش کی خواہش ہے: مصباح الحق
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف بھی وائٹ واش کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے ابوظہبی میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی طرح نیوزی لینڈ کے خلاف بھی وائٹ واش کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خواہش کی تکمیل کیلئے یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کی کارکردگی اہم ہو گی۔