عمرہ قوانین تبدیل ، کمپنیوں میں اختلافات پیدا ہوگئے
لاہور(ویب ڈیسک ) TAPAکے بعد ہوپ نے بھی عمرہ زائرین کی آنکھوں کی سکیننگ اور فنگر پرنٹس لازمی کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے ،دوسری جانب اعتماد کارپوریشن نے عمرہ زائرین کی آنکھوں کی سکیننگ اور فنگر پرنٹس کی فیس 500 روپے فی فرد وصول کرنے کااعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہوپ کے رہنما حاجی مقبول احمد،احسان اللہ ،میاں جبار انجم اور حاجی ریاض نے اعتماد کارپوریشن ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیپ کی قرار داد کی حمایت کرتے ہیں ،ان پابندیوں سے عمرہ کاروبار سبوتاژ نہیں بلکہ تباہ ہو جائے گا ،سینکڑوں افراد کی اعتماد کارپوریشن کے دفاتر میں حاضری اپروول کے 15دنوں کے دوران ممکن نہیں ہے ۔انہو ں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرکے فنگر پرنٹس ائیر پورٹ پر ہی لینے کا انتظام کرے۔علاوہ ازیں اعتماد کارپوریشن نے سعودی حکومت کی طرف سے ملک بھر ک کے5سینٹر پر سعودیہ میں داخل ہونے والے کسی بھی فرد کے لیے آنکھوں کے سکیننگ اور فنگر پرنٹس دینے کی سہولیات فراہم کرنیکا اعلان کر دیا ہے ۔