ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے: وزیراعظم

ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے: وزیراعظم
ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے: وزیراعظم

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے چینی صدر سے ملاقات میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی کرانے کیساتھ ساتھ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو تحفظ کی بھی یقین دہانی کرائی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ چین کافی عرصے سے سنکیانگ کے شدت پسند کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے، ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 20 سے زائد معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے ہیں جن میں جوہری توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں